بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ امدادی رقم میں خورد برد‘ ٹیچر کی عبوری ضمانت منظور

  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ امدادی رقم میں خورد برد‘ ٹیچر کی عبوری ضمانت ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں خوردبرد کرنے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

والے راجن پور پنجاب ایجوکیشن کے ٹیچر کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس سے 2 جولائی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم طارق شاہد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ ایف آئی اے نے مقدمہ کا اندراج کیا۔ ھس میں الزام عائد کیا کہ ملزم پیشے کے اعتبار سے محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیچر ہے۔ ملزم نے اپنی بیویوں کے ساتھ ملکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور غرباء کو ملنے والی بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم میں سے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے ضمانت کی استدعا کی تھی۔تاہم عدالت نے درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -