حکومت مہنگائی میں پسے ملازمین کو فوری طور پر ریلیف دے، ظفر سومرو
خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) ظفر سومروصوبائی ترجمان ایپکا پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوٰے کہا کہ حکومت نے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ظالمانہ بجٹ پیش کر کے ملازمین کا معاشی استحصال کیا ھے یہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین بجٹ ھے جس میں ملازمین کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ھے ایپکا پاکستان ظالمانہ غیر منصفانہ اور ملازمین کش بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی۔ھے حکومت ایپکا قیادت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مطالبات تسلیم۔کرنے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رھی ھیحکومت جھوٹے وعدوں کی بجائے مہنگائی میں پسے ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے عملی قدم اٹھانے تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے مہنگائی میں پسے ملازمین کے زخموں ہر نمک پاشی کی گئی ھے دوسری طرف حکمران طبقہ کی طرف سے مسلسل اپنی مراعات میں اضافہ کرکیغریبوں کا مذاق اڑایا جا رھا ھے ملک میں کرونا کی وبا کے باعث ایپکا کی قیادت نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ھوئے حکومت سے بھرپور تعاون کرتے ھوئے احتجاج کو موخر کر دیا تھا مگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کر کے ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ھیحکومت ملازمین کو یکساں مراعات دینے کے عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کر مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رھی ھے ایک طرف وزیروں مشیروں بیورو کریسی اور خاص طبقے کے لئے یوٹیلیٹی الاؤنس سول سیکرٹریٹ الاونس ایگزیکٹو الاونس ٹیکینکل الاؤنس و دیگر الاونسسز کے نام پر لاکھوں روپے کی نوازشات کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دیگر محکمہ جات میں فرائض انجام دینے والے ملازمین میں احساس محرومی بڑھتا جا رھا ھے انہوں نے کہا ک کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیوجہ سے قلیل تنِِخواہ میں گذارہ کرنا مشکل اور گھروں میں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ھیایپکا تبدیل سرکار کی ملازم کش پالیسی کو یکسر مسترد کرتی ھے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ پر یکمشت دی جائے سیکٹریٹ ملازمین کی طرح دیگر تمام ملازمین کو بلا تفریق یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے اور تمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تواپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور مطالبات کی۔منظوری تک ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جانے گی جس کے شیڈول سے تمام ضلعی ڈویڑنل اور صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ھے