تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ایپکا عہدیداروں کا احتجاج‘نعرے بازی

تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ایپکا عہدیداروں کا احتجاج‘نعرے بازی

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر  )مرکزی صدر ایپکا پاکستان بنارس خان جدول۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

سنگھیڑا۔صوبائی صدر ایپکا پاکستان ظفرعلی خان۔صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا طاہر شاہ کے مطابق بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے۔ایڈ ہاک ایلو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے۔سکیل ریوائز نہ کرنے۔گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ نہ دینے اور ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ کرنے حکومت کی طرف سے مسلسل وعدہ کرنے کے باوجود ملازمین کو بجٹ میں کچھ نہ دینے کیخلاف پورے ملک کی طرح ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آفس ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور ملازمین نے بازؤں پر سیاں پٹیاں لگائی احتجاجی مظاہرے سے صدر محمد وسیم خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری غلام قاسم بھٹہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق فوری دئیے جائے۔ اور چارٹرآف ڈیمانڈ منظور کیا جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -