نشتر:48گھنٹوں میں کرونا سے6ہلاکتیں‘9 مریضوں کی حالت نازک

        نشتر:48گھنٹوں میں کرونا سے6ہلاکتیں‘9 مریضوں کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار  )نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 06 مزید مریض کورونا کے باعث دم توڑ گئے،کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 125ہو گئی، آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 65ہو گئی،09مریضوں کی حالت تشویشناک،وینٹی لیٹر پر منتقل شبہ میں 20 مریض زیر علاج،رپورٹس کا انتظار تفصیل کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 06 مریض دم توڑ گئے ہیں جن میں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

ملتان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ حلیمہ بی بی،65 سالہ فیض خاتون،50 سالہ طاہرہ،62 سالہ رانی،ساہیوال کے 65 سالہ رائے علی اور لیہ کے 77 سالہ فدا حسین شامل ہیں, نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 125 ہو گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 65مریض زیر علاج ہیں جبکہ 20 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جن میں سے 09مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں 20مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
کرونا