روحانی پیشوا پیر سید عبدالمجید شاہ بخاری سپرد خاک‘ حامد سعید کاظمی اور دیگر مذہبی شخصیات کا اظہار افسوس
ملتان(سٹی رپورٹر) دربارِ عالیہ پیر اکبر شاہؒ کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا پیر سید عبدالمجید شاہ بخاری جو گُذشتہ روز 104 برس کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے انکی نمازِ جنازہ دربار سے ملحق وسیع و عریض پلاٹ میں ادا کی گئی‘جماعت(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
ِ اہلِ سُنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے نمازِ جنازہ پڑھاء نمازِ جنازہ میں پیر صاحب کے صاحبزادگان پیر سید طیب سُلطان بخاری اور پیر سید اشفاق احمد بخاری کے علاوہ مُمتاز عُلمائے دین مُفتی شوکت علی سیالوی مُفتی خورشید احمد صدیقی پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری مولانا عُمر حیات حسینی سید غُلام مُصطفے شاہ بُخاری ملک نُور حسین ڈیہڑ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد میں پیر صاحب کو دربار میں سُپردِ خاک کر دیا گیاہے۔دریں اثناں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی دربارِ عالیہ چادر والی سرکارؒ کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ علامہ محمد فاروق خان سیعدی علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی قاری فیض بخش رضوی قاری خادم حسین سعیدی مولانا غُلام فرید اظہری محمد ایوب مُغل قاری عبدالغفار نقشبندی قاری محمد بشیر گولڑوی محمد عُمر فاروق خان لودھی اور جماعتِ غوثیہ سندھ کے نمائندہ مشاہد حسین سہروردی نے پیر سید عبدالمجید شاہ بخاری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دورِ حاضر میں سلفِ صالحین کی یادگار تھے اُن کی وفات سے روحانی حلقوں میں خلا پیدا ہوا ہے بیان میں پیر صاحب مرحوم کے لی? مغفرت اور بُلندیِ درجات اور لواحقین و عقیدت مندوں سے گہری ہمدری کا اظہار کیا گیا۔
اظہار افسوس