فیسکو چیف کی طارق آباد میں طویل بندش پر متعلقہ افسران کی سرزنش پر بجلی بحال

  فیسکو چیف کی طارق آباد میں طویل بندش پر متعلقہ افسران کی سرزنش پر بجلی بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)طارق آباد اور گردونواح میں بجلی کی تیس گھنٹے تک طویل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی بالاآخر چیف ایگریکٹو فیسکو شفیق الحسن کی متعلقہ ایکسین کو سخت سرزنش اورفوری بحالی کے حکم کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی اور ان علاقوں کے صارفین نے سکھ کا سانس لیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تنصیبات کے شفٹنگ اور ردوبدل کے نام پر باری باری طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے بارے میں ذرائع نے بتایاکہ یہ صرف بجلی کی تنصیبات کی شفٹنگ یا ردوبدل کا معاملہ ہی نہیں ہے بتاکہ اس کے پیس منظر میں لائن لاسز کو کور کرنے اور گرمی کے موسم میں بجلی کی کمی سے پیداشدہ عوامی وسیاسی ردعمل کو سنھبانے کا خفیہ منصوبہ بھی ہے معلوم ہواہے کہ شہری حلقوں کی طرف سے اس سنگین صورتحال کے بارے میں اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کیاجارہاہے۔
بجلی بحال

مزید :

علاقائی -