اوکاڑہ، قرض سے تنگ محنت کش نے بیوی اور بھائی کو زہردیکر دنیا سے منہ موڑ لیا

اوکاڑہ، قرض سے تنگ محنت کش نے بیوی اور بھائی کو زہردیکر دنیا سے منہ موڑ لیا

  

اوکاڑہ، بصیرپور(بیورورپورٹ، نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواحی قصبہ بصیرپور کے محلہ غوث پورہ میں محنت کش نے بیوی اورچھوٹے بھائی سمیت زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ہلاک ہونے والوں میں وقاص،اسکی بیوی ناہیداختراورچھوٹابھائی ا شفاق شامل ہیں وقاص کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی جس کے اخراجات سے خاندان ڈیڑھ لاکھ روپے کامقروض ہوگیا۔لاک ڈا ؤن میں مالی حالات خراب ہونے سے قرض کی ادائیگی نہ ہونے پروالدہ نے وقاص کوڈانٹ ڈپٹ کی جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے بیوی اور بھائی کے ساتھ مل کر خود کشی کرلی تفصیلات کے مطابق محلہ غوث پورہ بصیرپور کے رہائشی محنت کش نذر محمد نے اپنے نوجوان بیٹے وقاص کی شادی عرصہ دو ماہ قبل ناہید بی بی کے ساتھ کی نذر محمد نے بیٹے کی شادی کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی جس کو اتارنے کے لئے وقاص کی والدہ صغراں بی بی نے بیٹے سے کہا کہ وہ ہر ماہ تھوڑی تھوڑی رقم اکٹھی کرکے انہیں دیں تاکہ ادھار کی رقم اتاری جا سکے مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھریلو حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے تھے اور ادھار لی گئی رقم بھی اتارنے سے قاصر ہوگئے جس پر وقاص نے دل برداشتہ ہو کر زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا وقاص احمد رات دو بجے اپنے گھر پر آیا اور ساتھ گندم میں ملانے والی زہریلی گولیاں لے آیا وقاص نے اپنی بیوی ناہید اختر اور بھائی اشفاق کو جگایا بیوی اور بھائی کو زہریلی گولیاں کھلانے کے بعد خود بھی کھا لی اسی دوران وقاص نے اپنی والدہ صغرا بی بی کو بھی زہریلی گولیوں کے متعلق بتایا چیخ و پکار پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے انہوں نے وقاص اس کی بیوی اور بھائی کو طبی امداد کے لیے بصیرپور ہسپتال منتقل کیا گیا یہاں پر وقاص اور اس کی بیوی ناہید اختر دم توڑ گئے جبکہ اشفاق کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کیا گیا جہاں پر وہ بھی دم توڑ گیا پولیس نے تینوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کر دی جاں بحق ہونے والے وقاص کے بوڑھے والد نذر محمد نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں وقوعہ کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا کہا ہے جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے وقوع کی تحقیقات کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو انہیں رپورٹ پیش کرے گی

اوکاڑہ،خودکشی

مزید :

علاقائی -