ڈاکو 2گھروں سے 15لاکھ روپے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  ڈاکو 2گھروں سے 15لاکھ روپے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اقضال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ 40 کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں مسلح ڈاکو محمد اعظم کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔سمن آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو حشام اور فیملی سے 3لاکھ 20 ہزار کی نقدی و زیورات، نصیر آباد کے علاقے سے وقاص اور فیملی سے 1لاکھ 35کی نقدی و زیورات۔ ساندہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر ظہیرسے 55 ہزار۔شادباغ سے اشرف سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی موبائل فون اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گن پوائنٹ پر ماجد سے60ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چور لیاقت آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں مغلپورہ،شادمان اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید :

علاقائی -