رائیونڈ میں غربت سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی

  رائیونڈ میں غربت سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) غربت سے تنگ نوجوان نے زہر کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں 34 سالہ عمران نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کئی ماہ سے بیروزگار تھا جس کے باعث اس نے خودکشی کی

مزید :

علاقائی -