کورونا سے صحت یاب پولیس ملازمین کی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات

  کورونا سے صحت یاب پولیس ملازمین کی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کورونا وباء سے صحت یاب ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے صحت یاب ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو گلدستے اور مالی امداد کے چیک دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔کورونا کی موذی وباء سے صحت یابی کے فوراََبعد فرائض سنبھالنا جرات اورحوصلے کی بات ہے۔


ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے ڈی ایس پی زاہد مختار نظامی،ڈی ایس پی وحید اسحاق،ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ ظہیر الدین،ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا،ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد اسد،سب انسپکٹر محمد نواز،ٹی اے ایس آئی یاسر،ہیڈ کانسٹیبل انوار،کانسٹیبل بلال سمیت 55 پولیس افسران اور اہلکاروں کوگلدستے اور امدادی چیک دیئے۔۔۔پولیس افسران اور جوان کورونا وباء کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ میں اور میری فیملی خود بھی کوروناوائرس کے شدید اثرات سے متاثر ہوئے،اسکی تکلیف دہ کیفیت سے بخوبی آگاہ ہوں۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان دوران ڈیوٹی سماجی فاصلہ،ماسک،سینیٹائزر سمیت کوروناوائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔دورانِ ڈیوٹی ہجوم کی بجائے ایک دوسرے سے مناسب جسمانی فاصلے پر کھڑے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے لاہور پولیس کے 344افسران و اہلکار متاثر، 191 قرنطینہ جبکہ 148 صحتیاب ہو کر ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -