کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار

کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے کینٹ پولیس کی کارروائی۔ڈکیت گینگ کے ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نذیر عرف کالی ڈکیت گینگ کے5ملزمان سرغنہ نذیر عرف کالی اسکے ساتھی علی شیر،علی رضا،محمد ریاض اور شہزاد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 12لاکھ روپے مالیت کے طلا ئی زیورات 2لاکھ روپے نقدی،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر لوگوں سے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔

مزید :

علاقائی -