مصطفی ٹاؤن سے مختلف جرائم میں ملوث4اشتہاری گرفتار

مصطفی ٹاؤن سے مختلف جرائم میں ملوث4اشتہاری گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفیٰ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ڈکیتی، اغوا، چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان شاہ محمد، مشکور حسین، محمد اکرم اور محمد اکبر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم مشکور حسین اور محمد اکبر ڈکیتی کے مقدمہ میں 16 سال سے خانیوال پولیس کو مطلوب۔اشتہاری ملزم اکرم 11 سال سے اغوا کے مقدمہ میں پاکپتن پولیس اور اشتہاری ملزم اکرم 2 سال سے تھانہ مزنگ پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

مزید :

علاقائی -