سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کا ٹھیکہ دینے کیخلاف درخواست پر عبوری حکم امتناعی جاری

سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کا ٹھیکہ دینے کیخلاف درخواست پر عبوری حکم ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پنجاب کے17 اضلاع کے سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کا ٹھیکہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت،محکمہ تعلیم اور دیگر مدعاعلیہان سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 اضلاع میں آئی ٹی آلات نصب کئے گئے، آلات نصب کرنے کے لئے روان برس فروری میں کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 21 مئی کو ٹھیکے کے لئے کامیاب بولی دہندگان داتا ٹیکنالوجیز اور پریمیئر کمپنی کو ایک ہی روز میں ٹھیکہ دے دیا، پیپرا رولز کے تحت کامیاب ٹینڈر بولی دہندہ کو دس قبل ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وجہ بیان کئے بغیر درخواست گزار کی کمپنی کو بولی سے نکال دیا، قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو 65 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ پی ایم آئی یو کے تحت 17 اضلاع میں آئی ٹی آلات نصب کرنے کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -