گھروں میں زیادہ ترلوگ ہارٹ اٹیک اور سانس کی بیماریوں سے جاں بحق ہورہے ہیں،وزیر صحت سندھ

  گھروں میں زیادہ ترلوگ ہارٹ اٹیک اور سانس کی بیماریوں سے جاں بحق ہورہے ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک معمولی علامات کے ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا میں مبتلا دیگر بیماریوں کی علامات کیساتھ ہسپتالوں اور گھروں میں ہونیوالی اموات کے اعدادو شمار محکمہ صحت جمع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں سے رابطے میں رہتی ہیں، کورونا میں بد قسمتی سے لوگ ہسپتال آنے سے گھبرارہے ہیں اور درست معلومات بھی فراہم نہیں کرتے۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ گھروں میں جو ہلاکتیں ہورہی ہیں ان میں زیادہ تر لوگ ہارٹ اٹیک اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک معمولی علامات کیساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں لہٰذا کورونا کے مریض اپنی آکسیجن کو چیک کرتے رہیں۔

وزیر صحت سندھ

مزید :

علاقائی -