میڈیکل بنیاد پر جوائننگ نہ دینے کی درخواست پرریسکیوڈرائیور کے میڈیکل کا حکم

  میڈیکل بنیاد پر جوائننگ نہ دینے کی درخواست پرریسکیوڈرائیور کے میڈیکل کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ریسکیو 1122 کے ڈرائیور کو میڈیکل بنیاد پر جوائننگ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرڈی جی ریسکیو اور ایم ایس سروسز ہسپتال کو درخواست گزار کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دے دیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایم ایس سروسزہسپتال نے رپورٹ کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا کہ دوبارہ میڈیکل کرانے کی قانون میں گنجائش ہے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

، درخواست گزار عبدالوقاص کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات اور لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہیں، دونوں لائسنسوں کے اجراء کے موقع پر درخواست گزار کو طبی طور پر فٹ قرار یا گیا، متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ریسکیو 1122 میں ڈرائیور کی ملازمت کے لئے بھرتی ہو گیا، جوائننگ سے قبل سروسز ہسپتال کے میڈیکل ٹیسٹ میں کلر بلائنڈ مرض ڈکلیئر کر کے نوکری کے لئے ان فٹ قرار دیا گیا، 2 میڈیکل ٹیسٹوں میں فٹ ہونے کے باوجود سروسز ہسپتال کا میڈیکل ٹیسٹ مشکوک ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سروسز ہسپتال کے جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کو کالعدم جبکہ ڈی جی ریسکیو کو درخواست گزار کی بطور ڈرائیور جوائننگ کروانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -