کراچی طیارہ حادثے، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

  کراچی طیارہ حادثے، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اس کیس کی سماعت کرناتھا تاہم ان کی لاہور میں عدم موجودگی کے باعث کاز لسٹ کینسل ہوگئی۔ ددرخواست گزارارسلان رضا نقوی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پاکستان میں گزشتہ 50برسوں میں طیاروں کے 20حادثات میں ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اس لئے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمشن بنانے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -