وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، مزید سماعت24اگست تک ملتوی

وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، مزید سماعت24اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائرہتک عزت کے دعویٰ پر مزید سماعت24اگست تک ملتوی کردی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی متفرق درخواست پر وکلا ء کو آئندہ تاریخ سماعت پربحث کے لئے طلب کرلیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار میاں شہباز شریف کا موقف ہے کہ عمران خان نے ان پرپانامالیکس پر 10 ارب پیشکش کا الزام عائد کیا۔

، عمران خان کے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی، عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کو مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم اداکرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -