گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار،کرائم رپورٹر)احتساب عدالت نے گجرات پولیس کے فنڈز میں مبینہ کرپشن سکینڈل کی سماعت دس اگست تک ملتوی کردی،عدالت میں سابق ڈی پی او رائے اعجاز اورکامران ممتازسمیت چھ ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے زیرحراست کسی بھی ملزم کوعدالتوں میں 30 جون تک پیش نہیں کیاجائیگا،ڈی آئی جی آپریشن نے سیشن جج اور نیب کے ایڈمن جج کوآگاہ کردیا۔احتساب عدالت کے جج اسدعلی کی عدالت میں نیب نے گجرات پولیس فنڈ میں بے ضابطگیاں کرنے کے الزام میں سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتازسمیت چھ ملزمان کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے۔

،عدالت نے گزشتہ سماعت پرملزمان کوریفرنس کی نقول تقسیم کرتے ہوئے فرد جرم کیلئے طلب کیا تھالیکن جج کے رخصت پرہونے کی وجہ سے ملزمان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے آئندہ کے لیے دوبارہ ملزمان کوطلب کرلیا ہے۔دوسرے کیس میں لاہور کی ماتحت عدالتوں میں تیس جون تک ملزمان کو پیش نہ کرنیکی تاریخ میں توسیع کردی گئی،ڈی آئی جی آپریشن کی طرف سے مراسلہ بھجوایا گیا کہ کورونا کے خد شات کے پیش نظرملزمان کوپیش نہیں کیا جا سکتا،ہوم ڈیپارٹمنٹ اورآئی جی پنجاب نے ایس او پی جاری کررکھے ہیں،سیشن جج لاہور قیصرنذیر بٹ اورایڈمن جج نیب عدالت جوادالحسن نے متعلقہ ججوں کو مراسلے بارے آگاہ کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -