نواں کوٹ، سمن آباد اور چونگی امرسدھو سے 3لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے سکندریہ کالونی کے قبرستان میں چالیس سالہ خواجہ سرا کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر قبرستان فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ سمن آباد کے علاقہ خضرہ مسجد کے قریب اہل محلہ کی جانب سیگھر سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت سمن آباد پولیس نے گھر کا تالا توڑ کر تلاشی لی تو کمرے سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا پولیس کے 65 سالہ شخص کی لاش کی روز پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہے جسکی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔چونگی امر سدھو کے قریب فلائی اوور کے نیچے 35 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی نوشی کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے