اثاثہ جات کیس،احد خان چیمہ کیخلاف گواہ کا بیان قلمبند

اثاثہ جات کیس،احد خان چیمہ کیخلاف گواہ کا بیان قلمبند

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوددھری نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد خان چیمہ کے خلاف ایک گواہ عمران خان کا بیان قلمبند کرلیاہے،فاضل جج نے 25جون تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے مزید3 گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیاہے،عدالت نے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی،یادرہے کہ عدالت اب تک اس ریفرنس میں 17 گواہان کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -