پولیس نے شہریوں سے موبائل فونز چوری کرنیوالے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پولیس نے شہریوں سے موبائل فونز چوری کرنیوالے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع خیبر جبکہ دوسرے کا تعلق گلبرگ سے ہے جو حیات آباد جیسے پوش علاقے میں دیوار پھلانگ کرگھروں سے قیمتی موبائل فون چوری کرتے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے د وران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو عدد قیمتی موبائل فونزاور ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی ابرار ولد نثار سکنہ فیز تھری حیات آباد نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر سے کسی نامعلوم ملزم نے قیمتی موبائل فون چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی،ڈی ایس پی حیات آباد رحیم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد ظفر خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھروں سے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزم کا سراغ لگاکر گزشتہ روز رضا خان ولد آشنا گل سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فون اور ایک عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے،اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ حیات آباد پولیس نے نجی ٹیکسی سروس کی گاڑی میں خاتون سے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور شہزاد ولد جاوید گل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے خاتون کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔