پولیس نے کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کی کوشش ناکام بنادی

پولیس نے کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کی کوشش ناکام بنادی

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے نان کسٹم پیڈ،کپڑا، ٹائرز اور دیگر غیر ملکی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں، غیر ملکی اشیاء گاڑی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپشاور پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا ہے، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں غیر ملکی کپڑا، ٹائرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -