جنوبی وزیرستان زمینی تنازعے پر وزیر اور محسود قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع

جنوبی وزیرستان زمینی تنازعے پر وزیر اور محسود قبائل کے مابین فائرنگ کا ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان زمینی تنازعے پر وزیر اور محسود قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع، بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکائی میں نانو خیل محسود قبائل اور سپیرکائی وزیر قبائل کے مابین ایک عرصہ سے ملکیتی تنازعہ چل رہا ہے جس نے گزشتہ رات شدید صورتحال اختیار کرلی، دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے مورچوں سے شہری آبادی پر جدید خود کار ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور علاقے میں ہزارو کی تعداد میں رہائش پذیر آبادی اپنے گھروں میں محصور ہوگئی ہے، دو طرفہ گولہ باری سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -