2020کا بجٹ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی نا کامی ہے،احمد کنڈی

  2020کا بجٹ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی نا کامی ہے،احمد کنڈی

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 2020کا بجٹ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی نا کامی ہے جبکہ حکومت اپنی ناکامی کورونا اور ٹڈی دل کے اڑ میں چھپا رہی ہے ان خیالات کا ظہار رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انکے ہمراہ دیگر عہدیداران بھی تھے۔رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں حکومت مکمل نا کام ہو چکی ہے اور اپنی نا کامی چھپانے کیلئے کورونا اور ٹڈی دل کا سہارا لینے لگی احمد کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ 5.5بلین ایف بی ار سے کلیکٹ کرینگے جو نا کرسکے جبکہ صوبہ میں کوئی بڑا پرجیکٹ بھی مکمل نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ صوبے میں کاوربار تباہ ہو کے رہہ گئے ہیں جبکہ نوریاں ختم ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بے روزگاری شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما احمد کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبے میں آج آٹے کا بحران ہے جبکہ وفاق میں حکومت ہونے کے باوجود آٹے کا بحران حل نہ کر سکے۔ جس سے انکی نا اہلی واضح ہوتی ہے جبکہ ہمارے صوبہ میں گیس کی پیداوار ہونے کے باوجود کرک کے لوگ گیس سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقی پیپلز پارٹی دور میں ہوئی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے مکمل نہ کام ہو چکی ہے احمد کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی ضامن ہے اور عوام کیلئے ہر جگہ آواز اٹھائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -