مفتی نعیم کی دین اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،امیر عبدالقدیر اعوان

مفتی نعیم کی دین اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،امیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے گہرے دکھ اور رنج اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی نعیم کی دین اسلام کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا مرحوم نے اپنے مدرسے کے زریعے دنیا کے کئی اسلامی ممالک کے لیے حفاظ اور عالم دین پیدا کیے ان کے ہاتھوں لاتعداد غیر مسلموں نے دین اسلام کی دعوت کو قبول کیا۔مرحوم نہ صرف عالم دین تھے بلکہ ایک بہترین منتظم او رسیاسی وسماجی شعور رکھنے والی شخصیت تھے انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے لیے مرحوم کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے وہ کفر کے خلاف ہمیشہ شینہ سپر رہے دین کے خلاف کسی بھی قانون سازی پر آواز بلند کرتے رہے۔انہوں نے مفتی نعمان اور دیگر لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلند ی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اب ان کے شاگرد اور اولاد مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے۔