نوشہرہ،پولیس کی کامیاب کارروائی،موٹر سائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار

نوشہرہ،پولیس کی کامیاب کارروائی،موٹر سائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کاروئی کاروائی کے دوران بین الصوبائی موٹرسائیکل چوروں کے گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے 13موٹرسائیکلیں برآمد کرلئے گرفتار گروہ نے متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے نوشہرہ کینٹ کے تجارتی مراکز سے موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس اٖیسر نوشہرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے اس چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ASPسرکل کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں SHOتھانہ نوشہرہ کینٹ عنایت علی امجد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر چور گروہ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا پولیس تفتیشی ٹیم نے تجارتی مراکز کے اردگرد سادہ کپڑوں میں پولیس نفری تعنیات کی نوشہرہ کینٹ کے راستوں پر رائیڈرگشت بڑھا دئیے گئے تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹرسائیکل چور گروہ تک رسائی حاصل کی اور ملزمان واجد علی ولد جان سرور اور عظمت علی خان ولد پیر محمد ساکنان حکیم آباد گرفتار کردئیے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعددوارداتوں کا اعتراف کر لیا ملزمان کے مطابق جب کوئی اپنی موٹرسائیکل بغیر لاک کے چھوڑدیتا ہم اس کو روانہ کر دیتے کچھ روز اسے چھپا کر رکھتے پھر مردان، چارسدہ پاپشاور جاکر بیچتے تھے ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی 13موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں ڈی پی او نوشہرہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح اور فرائض میں شامل ہیں جس کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لاینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -