ملا زئی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملا زئی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ملازئی کے رہائشیوں نے اراضی کے معاوضے کی ادآئیگی میں حقیقی مالکان کو نظر انداز کرنے کے خلاف پیر کے روز ریگی للمہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت ریگی للمہ کے رہائشیوں سریر الدین خان ملازئی، معراج الدین خان، نصرالدین خان حنیف خان اور قادر عزیز خان نے کی جن کا کہنا تھا کہ ریگی للمہ کی زمین ملازئی کی ملکیت ہے جو کہ ملک آفریدی خان کے وارثان ہیں وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ڈی جی پی ڈی اے سے اپیل کرتے ہیں کہ ریگی للمہ کی بقایا متنازعہ زمین ریکارڈ کے مطابق مالکان کو دی جائے وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ جرگہ کمیٹی میں ملازئی کے مشران کو شامل کیا جائے اور رقم کی ادائیگی اصل مالکان کو کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -