سمارٹ لاک ڈاون کے نتیجے میں تحصیل تخت بھائی کے مزید علاقے سیل

سمارٹ لاک ڈاون کے نتیجے میں تحصیل تخت بھائی کے مزید علاقے سیل

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) سمارٹ لاک ڈاون کے نتیجے میں تحصیل تخت بھائی کے مزید علاقے سیل ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان نے اعلامیہ جاری کر دیا سمارٹ لاک ڈاون میں لوند خوڑ کے محلہ سینی،محلہ شاہ بٹ خیل اور محلہ دیوان خیل بھی شامل ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کو متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش سپرے کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر مردان نے ڈی ایچ او مردان کے ایڈوائس پر متاثرہ علاقے سیل کر دئیے اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون دس دن کے لئے لگایا گیا ہے اس دوران ان علاقوں سے نہ کوئی باہر جا سکے گا اور نہ کسی کو اندر آنے کی اجازت ہوگی اسی سلسلے میں مزکورہ محلوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہیں عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے اور انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -