رستم میں گھر کے اندر گیس سلینڈر لیکیج کی وجہ آگ بھڑک اٹھی

رستم میں گھر کے اندر گیس سلینڈر لیکیج کی وجہ آگ بھڑک اٹھی

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں گھر کے اندر گیس سلینڈر لیکیج کی وجہ آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے محلہ ہیراونڈ میں فلک زیب کے گھر میں گیس سلینڈر لیکیج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزید پھیلنے کا خدشہ تھا۔ ریسکیو 1122 رستم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائیٹر ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کاروائی شروع کرکے آگ پر قابو پا لیا اور گھر کے دوسرے حصوں کو آگ لگنے سے بچا لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -