کورونا وائرس کی وبا سے وکلاء بھی متاثر ہوئے

کورونا وائرس کی وبا سے وکلاء بھی متاثر ہوئے

  

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختون خوا بار کونسل کے وائس چئیرمین شاہد رضا ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے وکلاء بھی متاثر ہوئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا ء کے لئے فوری طور پر 30 کروڑ روپے گرانٹ ادا کی جائے گزشتہ روز بار کونسل میں وکلا کو لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے وکلاء بھی اس وباء سے محفوظ نہیں رہے اور کئی عرصہ تک عدالتیں بند ہونے کی وجہ سے وکلاء کا کام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 18 ہزار رجسٹرڈ وکلا ہیں حکومت ان وکلا کو فنڈز نہیں دے رہے عدالتی احکامات کے باوجود حکومت فنڈز نہیں دے رہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وکلا کو پانچ کروڑ روپے کا فنڈز دیا جائے گا مگر ابھی تک ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا ہے انہوں نے کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں وکلا کونظر انداز کررہی ہیں وفاقی حکومت کے خلاف رٹ پینڈنگ ہے جبکہ صوبائی حکومت نے فنڈز دینے کا صرف وعدہ کیا ہے انہوں نے حکومت سے وکلا کو 30 کروڑ روپے فنڈز فوری طور پر دینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -