پشاور، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 13ملزمان گرفتار

پشاور، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 13ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر15 کلو گرام سے زائد چرس،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور 9بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے منشیات سمگلر خان شیر ولد محمد شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے6 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے تین منشیات فروشوں نوربادشاہ ولد سیف اللہ،امجد ولد جہانگیر اور یوسف ولد خان اکبر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر7 کلو گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید نے ملزم عمران ولد عبد الحق، ایس ایچ او تھانہ تاتارا نعیم حیدر نے ملزم یاسر آمین ولد بارات خان اور تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے ملزم وقار ولد سربلندکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ڈھائی کلو گرام چرس،تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ شرقی پولیس نے ملزمان عابد ولد حیات اور عبد الواحد ولد عبد الغفار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس، جبکہ تھانہ ریگی، تھانہ ہشتنگری اور تھانہ ناصرباغ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 9بوتل شراب برآمد کر لی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -