کورونا کے علاج کیلئے ”ریمڈ یسو یر اور ڈیکسامیتھان سون“ بنانے کی منظوری دیدی: ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا کے علاج کیلئے ”ریمڈ یسو یر اور ڈیکسامیتھان سون“ بنانے کی منظوری ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال ہونیوالی ادویات ریمڈیسویر اور ڈیکسا میتھا سون بنانیکی منظوری دی ہے۔ عیدالاضحی پرکورونا ایس او پیز سے متعلق صدرمملکت نے آج اجلاس طلب کیا ہے۔ کورونا کے کیسز اور اموات ہمارے خدشات کی نسبت کم ہیں، پاکستان میں کورونا کے باعث 2.5 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں کورونا سے مکمل ریکوری ریٹ 40 فیصد ہے۔ کورونا سے متاثر ہیلتھ ورکرز کی شرح 3 فیصد  جبکہ وائرس کے باعث 43 ہیلتھ ورکرز وفات پا چکے ہیں، ہیلتھ ورکرز کی کیسے مدد کرنی ہے اس کیلئے کام ہو رہا ہے۔عید کے بعد کورونا وائرس کی ایک لہر آئی تھی، اب ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، پاکستان کے معاشی حالات کے باعث مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں،  1300 سے زائد ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے صوبوں کو بتا دیا گیا ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے سب سے کم توجہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو دی، ملک میں صحت کا انفرا اسٹرکچر بھی درست نہیں، جون میں معلوم ہوا صوبوں نے صحت بجٹ پورا استعمال ہی نہیں کیا۔ سب سے کم صحت کا بجٹ بلوچستان نے استعمال کیا، نجی ہسپتالوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فروری کے ریٹ پر چارج کریں۔ ریمڈیسویر اور ڈیکسامیتھا سون ادویات بنانے کی منظوری دی ہے، افسوس ہے ڈیکسامیتھا سون کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ہے۔ دونوں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، مارکیٹ میں ریمڈیسویر انجکشن کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے 3 امپور ٹرز کو درآمدکی اجازت دی گئی ہے۔ ڈیکسامیتھا سون انجکشن بنگلادیش سے درآمد کیے جا رہے ہیں، 12 لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر انجکشن بنانے کی اجازت دی گئی ہے امید ہے 6 تا 8 ہفتے میں مقامی سطح پر انجکشن کی تیاری شروع ہو جائیگی۔ انجکشن کی کم از کم قیمت 10 ہزار 600 روپے مقرر کی ہے، ا نجکشن کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کر دی ہے جبکہ یہ ادویات وینٹی لیٹر پر مریضوں اور آکسیجن لگنے والے مریضوں کو دی جائیں گی۔ این ڈی ایم اے ان کو مفت فراہم کرے گا۔ ایسا نہیں کہ پلازمہ تھراپی سے کورونا کا مریض ٹھیک ہو جائیگا، افسوس ہمارے ہاں لاکھوں روپے میں پلازمہ فروحت کیا گیا، کسی کو پلازمہ جیسے چکر میں نہیں آنا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کو  پلازمہ کی صرف کلینک تھراپی کے طور پر اجازت دی گئی ہے۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -