چین کے ہاتھوں رسوائی پر بھارت بوکھلا گیا، ایل اے سی پر اسلحہ استعمال کے قوانین تبدیل 

چین کے ہاتھوں رسوائی پر بھارت بوکھلا گیا، ایل اے سی پر اسلحہ استعمال کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے چین کیساتھ ملنے والی سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرو ل پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈر کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ کمانڈرز کو غیر معمولی حالات میں فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس سے قبل 1996 اور 2005 کے معاہدے کے تحت دونوں افواج کو فائرنگ کی اجازت نہیں تھی جبکہ چین اور بھارت نے اتفا ق کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے 2 کلو میٹر کے علاقے میں فائرنگ اور دھماکا خیز مواد کا استعمال نہیں کیا جائیگا۔تاہم گزشتہ دنوں چین سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب بھارتی فوج نے قوانین میں فوری تبدیلی کردی ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والی جھڑپ میں چینی فوج نے بھارتی فوجیوں پر آہنی سلاخوں، برچھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا جس میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل بھی مارا گیا جبکہ 76 فوجی زخمی ہوئے تاہم واقعے پر بھارتی حکومت کی جانب سے چینی فوج کے نقصان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی جس پر سابق بھارتی فوجی سیخ پا ہیں۔بھارتی فوج کے نئے قوانین پر بات کرتے ہوئے چینی حکومت کے حمایت یافتہ خبر رساں ادارے کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ اگر قوانین میں تبدیلی کی بات درست ہے تو یہ چین سے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کو کسی بھی کارروائی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ میں بھارتیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کو زمین پر موجود صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل آزادی دیدی ہے۔
بھارت بوکھلاہٹ

مزید :

صفحہ اول -