گورنرسندھ کاعلامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس

گورنرسندھ کاعلامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف عالم دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ مختلف اسلامی موضوعات خصوصاً ذکرِ اہلیت، سانحہ کربلا پر ان کی تقاریر کا ایک زمانہ معترف تھا خصوصاً ان کی جانب سے پڑھی جانے والی شام غریباں کی مجالس بڑے ذوق و شوق سے دیکھی جاتی تھیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ لواحقین اور ان کے معتقدین کو اس جانکاہ صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ اول -