سعید غنی کامفتی نعیم،طالب جوہری، نثار صدیقی اور اسلم جناح کے انتقال پر اظہار تعزیت

سعید غنی کامفتی نعیم،طالب جوہری، نثار صدیقی اور اسلم جناح کے انتقال پر ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم، معروف عالم دین اورعلامہ طالب جوہری، آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. سعید غنی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ گذشتہ چند روز کے دوران صوبہ سندھ دو بڑے علما، ایک ماہر تعلیم اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان کے ایک فرد سے محروم ہوگیا ہے. انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اور بالخصوص ملک پاکستان اور صوبہ سندھ ایک کھٹن وقت سے گزر رہا ہے اور ہمیں اس سے مل جل کر مقابلہ کرنا ہوگا. اپنے جاری ایک بیان میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری کی مذہبی خدمات قابل ستائش ہیں، ان دونوں علما کرام نے اتحاد بین المسلمین کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں. انہوں نے کہا کہ ان علما کرام کے انتقال سے ملک دو بڑے مذہبی رہنماں سے محروم ہوگیا ہے. سعید غنی نے کہا کہ علامہ طالب جوہری معروف عالم دین، ذاکر اہلبیت اور محقیق تھے ان کی علمی اور دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. دریں اثنا صوبائی وزیر سعید غنی نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی کی وفات پر بھی اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مرحوم نثار احمد صدیقی کی تعلیمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا. نثار احمد صدیقی کے انتقال سے صوبہ ایک عظیم تعلیم دان سے محروم ہوگیا ہے. سعید غنی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کے انتقال پر بھی اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی تمام مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے. تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

مزید :

صفحہ اول -