سندھ ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کا بل چیلنج

سندھ ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کا بل چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کابل چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا گیاہے کہ موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کے بل کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست شہری محموداخترنقوی نے دائر کی،جس میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری،فوادچوہدری کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی اموراورسیکرٹری قومی اسمبلی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی و دیگر کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیر مملکت علی محمد خان نے تنخواہ و مراعات کیلئے بل پیش کیا، بل کے تحت ہررکن قومی اسمبلی کو سالانہ25ایئر ٹکٹ استعمال کرنے کا اختیاردیاگیاہے، یہ ایئرٹکٹ رکن پارلیمنٹ کے اہلخانہ کو بھی استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹکٹ استعمال نہ کرنیکی صورت میں متبادل رقم حاصل کرنیکی چھوٹ دی گئی، موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔
قومی اسمبلی ارکان

مزید :

صفحہ اول -