وزیراعلیٰ کا شیعہ عالم علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ کا شیعہ عالم علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز شیعہ عالم علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کورونا سے متاثر ہ سٹی ہسپتال کی نرس یاسمین کے انتقال پربھی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید نرس کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے نرسز جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور صوبائی حکومت ان کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -