وزیر اعلیٰ کی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر شرپسندوں کی فائرنگ کی مذمت

وزیر اعلیٰ کی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر شرپسندوں کی فائرنگ کی مذمت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے سیکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -