چین کے ہاتھوں لداخ میں پسپائی ”سرنڈر مودی“ ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈبن گیا

چین کے ہاتھوں لداخ میں پسپائی ”سرنڈر مودی“ ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈبن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) وزیر اعظم نریندر مودی کو لداخ کے محاذ پر چین کے ہاتھوں پسپائی اور فوجیوں کی ہلاکتوں پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو سرنڈر مودی کا نام دے دیا جس کے بعد سرنڈر مودی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔عام عوام ہو یا سیاسی رہنما سب وزیر اعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرے ہوئے ٹویٹ کیا یہ نریندر مودی نہیں سرنڈر مودی ہیں۔ایک اور کارنگریس رہنما وزیر اعظم مودی کے جھوٹ پر برس پڑے اور کہا کہ مودی کتنا جھوٹ بولیں گے۔ ہمت ہے تو جواب دیں کہ بھارتی جوان کہاں شہید ہوئے؟ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا مودی نے جھوٹ بول کر ملک کو دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا۔ ایک صارف نے تو سرنڈر مودی کی ٹی شرٹ بھی پہن لی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بیان دیا تھا کہ نہ تو ہماری سرحد میں کوئی اندر آیا ہے نہ ہی وہاں اب کوئی ہے اورنہ ہی ہماری چوکیوں پر قبضہ کیا گیاہے۔ مودی نے چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان لڑائی کے واقعے سے بھی انکار کیا۔
سرنڈر مودی

مزید :

صفحہ اول -