پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران رہزن گروہوں کے 5ملزمان گرفتار کر لئے

پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران رہزن گروہوں کے 5ملزمان گرفتار کر لئے

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین وارداتوں کی عرض سے موجود رہزن گروہوں کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند مشکوک افراد وڈپگہ قبرستان میں کسی سنگین واردات کی عرض سے موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی لقمان خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ ملزمان شیر زادہ ولد نبی گل اور عدنان ولد افضل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے،اسی طرح ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں بھانہ ماڑی پولیس نے عمر گل روڈ پر رہزنی کی نیت سے موجود ملزمان فرمان ولد منور، سبحان اللہ ولد شاہد اللہ اور واحد ولد محبت کو گرفتار کر لیا،تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں استعال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -