اسدعمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا، پھر اسد عمر نے بدلہ لیا، فواد چودھری کا انکشاف

اسدعمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا، پھر اسد عمر نے بدلہ ...
اسدعمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا، پھر اسد عمر نے بدلہ لیا، فواد چودھری کا انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا،اسد عمر دوبارہ آئے تو جہانگیر ترین کو فارغ کرا دیا۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ان کا تجزیہ یہ ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ جب یہ حکومت بنی تو ہمارے جہانگیر ترین صاحب، اسد عمر صاحب اور شاہ محمود صاحب کی باہمی چپقلش کی وجہ سے سیاسی خلا پیدا، یہ سیاسی کھیل سے دور ہو گئے، ان کی جگہ دوسرے لوگ آئے جو سیاستدان تھے ہی نہیں اس لیے تحریک انصاف حکومت کو نقصان ہوا۔

وائس آف امریکا کےمطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے اختلافات سے حکومت کو بہت نقصان پہنچا۔ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت سے ہٹوایا تھا جس کا بعد میں انہوں نے بدلہ لیا۔ فواد چوہدری کے بقول پاکستان میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے عہدے تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمانی اور صوبائی لیڈرشپ کو دیکھیں تو دل پر ہاتھ رکھ کر کوئی بتائے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے بہتری آسکتی ہے۔

انہوں نے کہاعمران خان کی جانب سے کمزور لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے سے خود عمران خان کو نقصان پہنچا۔

 انہوں نے کہا ہم نے سمجھانے کی پوری کوشش کی، پہلے اسد عمر صاحب وزیر خزانہ تھے تو جہانگیر ترین نے پوری کوشش کرکے انہیں ہٹوایا، پھر اسد عمر آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کو ہٹانے کی پوری کوشش کی۔شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیں، ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا۔

فواد کے مطابق ہماری اندرونی لڑائی میں ہمارے سیاسی کارکن آوٹ ہوگئے جب کہ بیوروکریٹس نے ان کی جگہ لے لی۔ 

اس وقت ہم روٹین کی حکومت چلا رہے ہیں۔

بیوروکریسی کے اقتدار پر اختیار بڑھنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن بھی اس حوالے سے کوئی امید پیدا نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا حکومت نیچے گئی ہے لیکن اپوزیشن بھی اوپر نہیں آئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ٹیم عمران خان نے ہی منتخب کی۔ انہوں نے کہا عمران خان سےاختلافات ہوسکتے ہیں ، ترک، سعودی اور ایرانی حکمرانوں کے ساتھ کئی تنازعات ہیں لیکن عمران خان واحد لیڈر ہیں جن پر کوئی ایسی بات نہیں ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوج وزیر اعظم عمران خان کی پوری حمایت کر رہی ہے، وزیر اعظم نے اپنے وزیر کو کہہ دیا ہے کہ آپ کے پاس پانچ ماہ ہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر پوری مسلم امہ میں نہیں.

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -