24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 9 ہزار532 خلاف ورزیاں ریکارڈ

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 9 ہزار532 خلاف ورزیاں ریکارڈ
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 9 ہزار532 خلاف ورزیاں ریکارڈ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار532 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 874 مارکیٹوں اور1409 گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں ہوئیں ،خلاف ورزی پر مارکیٹیں سیل اور گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے ۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا 4479 خلاف ورزیاں ہوئیں،105 گاڑیاں کو جرمانے اوراور213 دکانیںسیل کر دی گئیں ،پنجاب میں 2ہزار445 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،پنجاب میں ایک کارخانہ اور387 دکانیں سیل کی گئیں،پنجاب میں 820 گاڑیوں کو جرمانے بھی کئے گئے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -