کورونا ،پاکستان میں مزید105افراد جاں بحق لیکن ٹیسٹنگ میں کتنی کمی ہوگئی؟

کورونا ،پاکستان میں مزید105افراد جاں بحق لیکن ٹیسٹنگ میں کتنی کمی ہوگئی؟
کورونا ،پاکستان میں مزید105افراد جاں بحق لیکن ٹیسٹنگ میں کتنی کمی ہوگئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور گزشتہ چویبس گھنٹوں میں مزید 105 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ3ہزار946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

تازہ اعداد وشمار کے ساتھ ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد3ہزار695  ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 599ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 3ہزار946افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی ہے جن میں سے73,471افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں َ جب کہ 3,236 کی حالت تشویشناک ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  اب تک پنجاب میں 68ہزار 308کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ سندھ میں 71ہزار 92، خیبرپختونخوا 22ہزار 633، بلوچستان میں 9 ہزار 587،اسلام آباد 11ہزار 219، گلگت بلتستان ایک ہزار 326، آزاد کشمیر میں 869افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 105اموات ہوئیں ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں تعداد 1495تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 1103، کے پی کے میں 843، اسلام آباد میں 106، بلوچستا ن میں 104، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 22افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

دوسری جانب  بی بی سی کے مطابق پاکستان  میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔گذشتہ روز ملک میں صرف 24599 ٹیسٹ کیے گئے تھے، جبکہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے میں یہ تعداد 30 ہزار کے لگ بھگ رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز سندھ میں سب سے زیادہ 9841 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -