پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟ جانیے

پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟ جانیے
پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے؟ جانیے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرمیں سکیورٹی حکام کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پشاور میں بھی محکمے کے اہلکاروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو مار گرایا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتا یا ہے کہ دہشت گرد علاقہ غازی آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔اہلکاروں نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی تو چار دہشت گرد مارے گئے۔  سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سیکڑوں کارتوس بر آمد ہوئے ہیں۔

 آئی جی خیبر پخنونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -