" میں بھی سیاست سے حاصل ہونے والی طاقت کی خواہشمند ہوں لیکن۔۔۔" صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات بھی سیاست میں انٹری کیلئے تیار

" میں بھی سیاست سے حاصل ہونے والی طاقت کی خواہشمند ہوں لیکن۔۔۔" صدارتی ایوارڈ ...

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے کام کی قائل ہیں جس سے لوگوں کی زندگیاں بہتر ہوں۔حال ہی میں ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں مہوش حیات نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی سیاست سے حاصل ہونے والی طاقت کی خواہشمند ہوں لیکن اس بارے میں میرے جو نظریات ہیں ان پر غلط رائے قائم نہ کی جائے۔

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے دماغ میں بڑائی کا خبط سوار نہیں، میرے نزدیک سیاست ایک ایسا عہدہ ہے جس کی مدد سے ہم عوام کی زندگیوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ انھیں ہمیشہ سے عالمی سیاست سے انسیت رہی اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر کس طرح لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عالمی سیاست میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، مارٹر لوتھر کنگ اور نیلسن منڈٰیلا سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ اپنے انٹرویو میں پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ متصبانہ سوچ اور نقطہ نظر ہمارے ملک کا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وہ بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی خواتین آگے بڑھ کر ترقی میں حصہ نہیں لیں گی تو ہمارا ملک جمود کا شکار ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ مہوش حیات سے گزشتہ سال ایک مداح نے ٹویٹر پر سوال کیا تھا کہ کیا ان کا 2023ءمیں عوام کی خدمت کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے 2028ءکہا تھا۔

مزید :

تفریح -