گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کی منظور ی ، مونس الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے جس پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے ان کا شکریہ اداکیا۔
ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے ہسپتال کی خبر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ "گجرات کیلئے ضروری ، مدر اینڈ کیئر ہسپتال دینے پر شکریہ عثمان بزدار"
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی-سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی تجویز پر گجرات میں 500 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے -رکن قومی اسمبلی مونس الہی، صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے-
ملاقات میں بجٹ سیشن،سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیاگیا-کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی- چوہدری پرویز الہی نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباددی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا-وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا-ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر اطمینان کا اظہارکیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی-
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی تجویز پر گجرات میں 500 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ گجرات میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے -گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی مدراینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کررہے ہیں - ماں اور بچے کی صحت کے منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادی ساتھ رہیں گے اور اتحاد بھی مضبوط تر ہو گا-پاکستان مسلم لیگ ق سے اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوئی ہے - آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا- پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے - غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبودکا مشن جاری رکھیں گے۔اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے -
عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں - اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے میرے دور کے لینڈ مارک منصوبوں کو ختم کر کے عوام پر ظلم کیا-ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں -صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں -