این ایف سی تشکیل کیس،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بنچ بنانے کافیصلہ

این ایف سی تشکیل کیس،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بنچ بنانے کافیصلہ
این ایف سی تشکیل کیس،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بنچ بنانے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ایف سی تشکیل کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بنچ بنانے کافیصلہ کیاہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ڈویژن بنچ بنانے کی سفارش کردی ،2 رکنی بنچ کیلئے فائل چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوارسال کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیرخان نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے،قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل سندھ اوربلوچستان ہائیکورٹس میں بھی چیلنج ہے ۔

عدالت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت کیلئے2 رکنی ڈویژن بینچ بنانے کی سفارش کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 2 رکنی بینچ بنانے کی سفارش کی،2 رکنی بنچ کیلئے فائل چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوارسال کردی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزارت خزانہ سمیت دیگرفریقین کونوٹسزجاری کرکے جواب طلب کررکھاہے،کیس کی سماعت جمعہ کومقررتھی جواب آئندہ ہفتے ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -