سپریم کورٹ کنٹرولرجنرل آفس کے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت ،عدالت کاایڈیشنل اٹارنی جنرل کے تیاری نہ کرکے آنے پراظہاربرہمی

سپریم کورٹ کنٹرولرجنرل آفس کے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت ،عدالت کاایڈیشنل ...
سپریم کورٹ کنٹرولرجنرل آفس کے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت ،عدالت کاایڈیشنل اٹارنی جنرل کے تیاری نہ کرکے آنے پراظہاربرہمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کنٹرولرجنرل آفس کے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے تیاری نہ کرکے آنے پربرہم ہو گئی،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیس خارج ہواتوحکومت کانقصان ہوگا،آپ کی تیاری نہ کرنے کی وجہ حکومتی نقصان کاکون ذمہ دارہوگا؟۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کنٹرولرجنرل آفس کے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے تیاری نہ کرکے آنے پراظہاربرہمی کیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ آپ ہمارے سوالوں کاجواب نہیں دے رہے،کیس کے حوالے سے تیاری کیوں نہیں کی؟۔

عدالت نے کہاکہ ہم لکھ رہے ہیں آپ نے تیاری نہیں کی پھرآپ کونوکری سے ہٹادیںگے،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس خارج ہواتوحکومت کانقصان ہوگا،آپ کی تیاری نہ کرنے کی وجہ حکومتی نقصان کاکون ذمہ دارہوگا؟۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ آپ نے ہائیکورٹ فیصلہ پڑھااورنہ قانون،اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت مہلت دے کل سے بخارہے،خرم سعید نے کہاکہ عدالت سے آج کی معافی مانگتاہوں،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوتیاری کیلئے مہلت دےدی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -