کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد کردی گئی کیونکہ ۔۔۔

کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد کردی گئی ...
کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد کردی گئی کیونکہ ۔۔۔

  

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد کردی۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کچھ سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتال جو پلازما ٹرائل کیلئے رجسٹرڈ نہیں تھے انہوں نے خلافِ ضابطہ پلازما ٹرانسفیوڑن کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پلازما کلینیکل ٹرائل صرف وہ ہسپتال کرسکتے ہیں جنہیں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خلافِ ضابطہ پلازما تجویز اورٹرانسفیوزکرنے پر کارروائی ہوگی، ورونا مریضوں کے لیے پلازما ٹرانسفیوڑن کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں اور ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -