بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ، سینکڑوں مقدمات، 31 بجلی چور رنگےہاتھوں گرفتار

بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ، سینکڑوں مقدمات، 31 بجلی چور ...
 بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ، سینکڑوں مقدمات، 31 بجلی چور رنگےہاتھوں گرفتار

  

لاہور(خبرنگار)ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کی نگرانی میں ناردرن سرکل کی مختلف ٹیموں نے بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاءون کرکے 1275مقامات پر چھاپے مارکر31بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے اورمختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔ ایس ای ناردرن سرکل عامریاسین کے مطابق چیف ایگزیکٹیولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاءون شروع کررکھا ہے جس میں ایکسین واری روڈ احمد فراز سلیم اورایس ڈی او کریم پارک احسان اللہ فاروقی، ایس ڈی او شاہدرہ ،غضنفربیگ اورایس ڈی او جیا موسیٰ پر مشتمل سپیشل ٹاسک فورس نے کریم پارک ،امین پارک ،راوی روڈ ،شفیق آباد ،جیا موسیٰ اورشاہدرہ سمیت بند روڈ اوربیگم کوٹ میں 150مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جس میں 10بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا ہے ایکسین راوی روڈ احمد فراز سلیم کے مطابق سب سے زیادہ شاہدرہ سب ڈویژن کی حدود میں بجلی چوری پکڑ ی گئی ہے اسی ایس ای عامریاسین کی نگرانی میں ٹاسک فورس کی ٹیموں نے گلش راوی ،ساندہ ،نواں کوٹ ،ڈھولنوال،شیرا کوٹ سمیت چوبرجی میں چھاپوں کے دوران 300سے زائد صارفین کے گھروں اوردکانوں پربجلی کی سپلائی کو چیک کیا جہا ں 11صارفین بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔ جبکہ شاہ عالم مارکیٹ اوربلال گنج سمیت برج اٹاری اورشرقپور کے علاقوں میں بجلی کی چوری کے خلاف چھا پے مارے گئے ہیں ۔ جہاں 500سے زائد صارفین کو چیک کیا گیا ہے اوران میں 16صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔ ایس ای عامریاسین کا کہنا ہے کہ 29بجلی چوروں سے 69ہزار 957یونٹس چارج کیے گئے ہیں اوراس میں 29بجلی چوروں کے خلاف 11مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -